اسلام آباد (گلف آن لائن)مشیر برائے قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے،بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ،بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک انٹرویومیں ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، افغانستان میں گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاء حاصل کرنے کیلئے مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کردی۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں دنیا سے گزارش کروں گا کہ 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچیں۔