اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا مہنگائی نہیں ہے، پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر اگلے سال مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ اپوزیشن کیا سوئٹرزلینڈ یا جرمنی کی معیشت چھوڑ کر گئی تھی؟پی ڈی ایم سے ہوگا کچھ نہیں،عوام نے پی ڈی ایم کومسترد کر دیا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نیب سے اپنے کیسزختم کروانا چاہتی ہے، بلز کو مجبوراً مشترکہ اجلاس میں لانا پڑا۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پہلے دن سے واضح کردیا کہ وہ این آر او نہیں دیں گے،اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون پاس کرانے کیلئے نیب میں مرضی کی ترامیم کی شرط رکھی تھی۔پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں عمران خان لوگوں کے ریلیف کے لیے پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔