اسلام آباد (گلف آن لائن) انسداد منشیات کے وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اپنے بیان میں اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا نے اپنی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد اسے پاکستان بھیجا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل پر پوری قوم افسردہ ہے۔ اعجازشاہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان خود صورتحال چیک کر رہے ہیں واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو سزا دلوائی جائے گی۔