شہباز شریف

بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں پونے 4 روپے اضافہ ظلم اور آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت ہے۔

ایک بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات بجلی بن کر معیشت پر گر رہے ہیں، بجلی، پیٹرول، گیس میں اضافہ اور ٹیکسوں کو بڑھانا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر نے کہا کہ حکومتی سوچ اور اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس کا نفاذ کرکے غریبوں کا مذاق اڑایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں