شیری رحمان

2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لئے مشکل ترین سال رہا، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ 2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لئے مشکل ترین سال رہا ۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی 11.5 فیصد ہو گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 2021 میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوری 2021 میں روٹی 7 روپے کی تھی اب 12 روپے کی ہو چکی ہے، نان 12 روپے سے 20 روپے کا ہو گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آٹے کی قیمت میں 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، چاول 130 روپے سے 200 روپے کلو ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے مہنگائی پر نوٹس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا، یوں ہی چلتا رہا تو 2022 رواں سال سے بھی خوفناک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں