امریکا

امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکونہ بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہائوس نے اعلان کیا کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شرکت نہیں کریگا۔وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کے باوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہونے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں