چین

امریکا کو سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی قیمت چکانا پڑے گی، چین

بیجنگ(گلف آن لائن)چین نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا انسانی حقوق سے متعلق تحفظات پربیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی قیمت ادا کرے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے یومیہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ دیکھتے رہیں، جھوٹ اور افواہوں پر مبنی نظریاتی تعصب کی بنیاد پر بیجنگ سرمائی اولمپکس میں مداخلت کرنے کی امریکی کوشش صرف امریکی مذموم عزائم کو بے نقاب کرے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرمائی اولمپکس سیاسی شوز اور سیاسی جوڑ توڑ کے لیے ایک اسٹیج نہیں ہیں،امریکا ایسے اقدامات کر رہا ہے جو بیجنگ سرمائی اولمپکس میں مداخلت اور نقصان پہنچا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے اس اقدام کا امریکا میں دائیں بازو کے گروپوں اور سیاست دانوں نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے جن کا صدرجو بائیڈن پر چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بات کرنیکا دبا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں