سرفراز احمد

ابھی تو میں جوان ہوں، بھرپور محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے لیے پر اعتماد بھی ہوں، سرفراز احمد

کراچی(گلف آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے قائد اور سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ابھی تو میں جوان ہوں، بھرپور محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے لیے پر اعتماد بھی ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہو جانے والے سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دکھی نہیں بلکہ خوش ہوں، زندگی میں نشیب و فراز آتے ہیں، میری مکمل توجہ اگلے پی ایس ایل پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق قومی کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی شمولیت سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہوگی اور میں بہت مسرور ہوں، شاہد آفریدی بہترین کرکٹر اور سینئر ہونے کے ناطے ہمیشہ رہنمائی کرتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ دورہ پاکستان پر موجود مہمان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں