سعودی عرب

سعودی عرب میں40اونٹ خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے مقابل حسن کی دوڑ سے باہر

ریاض (گلف آن لائن)شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں حکام نے کریک ڈائون کیا ہے اور اونٹوں کی جھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اور دیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زیادہ اونٹوں کو مقابلے میں حصہ لینے کا نااہل قراردے دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوب صورت بنانے کے لیے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عاید ہے۔اونٹوں کے مقابلہ حسن میں فاتح کا فیصلہ کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ کی بنیاد کیا جاتا ہے۔ اس مقابل حسن جیتنے والے اونٹ کو6 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکا انعام ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں