سلیم مانڈی والا

حکومت منی بجٹ میں عوام پر ریلیف کی بجائے مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے، سلیم مانڈی والا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ حکومت منی بجٹ میں عوام پر ریلیف کی بجائے مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ حکومت مزید نئے ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کا اثر اشیاء خور و نوش پر پڑنے کا خدشہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ منی بجٹ سے  صحت، تعلیم اور توانائی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، خدشہ ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی سمیت ملک میں روزگار کے مواقع بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

سلیم مانڈی والا نے کہاکہ حکومت عوام پر مسلسل بوجھ ڈالنے سے گریز کرے، اگر خدشات درست ثابت ہوئے تو پارلیمان کے اندر منی بجٹ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں