ایران

جوہری مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے،ایران

تہران (گلف آن لائن)ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدے پر مذاکرات پر پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے اعلی ترین مذاکرات کار علی باقری نے بتایاکہ ایران ایجنڈا کے نکات پر اتفاق کرنے والا ہے۔ انہوں نے اسے ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر تو بات چیت کے لیے موضوعات پر اتفاق ہی نہیں ہو سکا تھا۔

دوسری طرف ویک اینڈ پر برطانیہ میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر کہا گیا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات ایران کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی کے معاملے کو سنجیدگی سے لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں