روس

روس نے ماحولیاتی آلودگی کو عالمی چیلنجز کیلئے خطرہ قرار دی گئی قرارداد ویٹو کردی

ماسکو (گلف آن لائن)روس نے ماحولیاتی آلودگی اور عالمی سلامتی چیلنجز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی قرارداد کو ویٹوکر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد نائجیریااور آئرلینڈ کی حمایت میں پیش کی گئی تھی، قرارداد میں ماحولیات کو درپیش چیلنجز کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 میں سے 12رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ روس کے علاوہ بھارت نے بھی قرارداد کی مخالفت کی اور چین قرارداد کے موقع پر غیر حاضر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں