عمران عباس کی والدہ کی وفات پر فنکاروں کی تعزیت

کراچی (گلف آن لائن)گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔عمران عباس کی جانب سے اس غمگین خبر کا اعلان اپنی والدہ کا پاوں چومتے ہوئے کی ایک تصویر کے ساتھ انسٹا گرام اکائونٹ کے ذریعے کیا گیا۔خبر کو پڑھتے ہی جہاں عمران عباس کے لاکھوں مداح غم میں ڈوب گئے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں ان کو حوصلہ دیا۔عمران عباس کی پوسٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے ان سے تعزیت کا اظہار اور ان کی والدہ کے لیے اگلے جہان کے سفر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

انڈسٹری میں عمران عباس کی سب سے بہترین اور پرانی دوست، صنم جنگ کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلی مقام دے۔اداکارہ مشال خان نے لکھا کہ وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے۔ سجل علی نے کہا کہ ہ عمران مضبوط رہو، اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں