انٹر بینک

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.80روپے سے بڑھ کر178روپے اور قیمت فروخت178روپے سے بڑھ کر178.20روپے پرجا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 179.50روپے سے بڑھ کر180.50روپے اور قیمت فروخت180روپے سے بڑھ کر181روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 200روپے سے کم ہو کر199.50روپے اور قیمت فروخت202روپے سے کم ہوکر201.50روپے پر آ گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت237روپے سے بڑھ کر237.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30پیسے بڑھ گئی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب50،50پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں