لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کرتے ہوئے کمرشل عمارتوں کی چھتوں پر باغات لگانے کی تجاویز پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے 28دسمبر کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ پہلے رولز ریگولیشن بن جائیںپھر عملدرآمد کروائیں گے ۔
ہم تو چاہتے ہیں کہ دو،تین تاریخوں میں رولز اینڈ ریگولیشن بن جائیںپھر کمرشل عمارتوں سے آغاز کریں گے ۔ دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کی جانب سے عملدرآمد رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ۔