صدر ڈاکٹر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ۔ ناموں کی منظوری صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج تعینات ہونگے ،جسٹس طارق محمود اس سے قبل ایڈیشنل جج کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔جسٹس طارق محمود کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کو فوجداری معاملات میں مہارت حاصل ہے۔ جسٹس بابر ستار کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل جج تعینات کیاگیا ہے اور اس کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں