فواد خان

فواد خان، صنم سعید کے ساتھ سکرین پر واپسی پر خوش

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی ٹی وی ڈرامے کی مقبول ترین جوڑی فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی سکرین پر دوبارہ دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔اس حوالے سے فواد خان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر سے اسکرین پر صنم سعید کے ساتھ جلوہ گر ہونے پر بہت خوش ہیں۔فواد خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی ویب سیریز کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہدایتکارعاصم اور بھارتی چینل زندگی کی نئی سیریز کا حصہ بننے اورصنم سعید کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے ویب سیریز کے بارے میں لکھا کہیہ سیریز گھریلو پریشانیوں اور مفاہمت، اس جادوئی اور پراسرار دنیا میں قائم محبت اور نقصانات کی کہانی پر مبنی ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ ایک ناقابل یقین سفر ہے اوروہ اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں