سویرا شیخ

سردموسم ،برف باری میری کمزوری ہے ‘ سویرا شیخ

لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہاہے کہ سردموسم اور برف باری میری کمزوری ہے ،کوشش ہوتی ہے کہ سرد موسم میںہر صورت شمالی علاقہ جات کی سیر کے لئے جائوں۔ ایک انٹرویو میں سویرا شیخ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ زندگی کو انجوائے کیا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ جو آپ کے دل کی خواہش ہو اسے پوراکیا جائے۔مجھے سردموسم انتہائی پسند ہے بلکہ یہ میری کمزوری ہے ۔

امسال بھی دسمبر میں برف باری والے علاقوںمیںجانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور پہلے مرحلے میں مری جارہی ہوں ۔سویرا شیخ نے کہاکہ میں اپنے دوستوں سے بھی یہی کہتی ہوں کچھ وقت اپنے لئے بھی نکالنا چاہیے اور جس قدر ممکن ہو سکے زندگی کو انجوائے کیا جائے اور یہ انسان کی صحت کیلئے بھی بہت ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں