اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی حکومت 28دسمبر منگل کو ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کریگی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت منگل 28 دسمبر کو ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ترمیمی فنانس بل سے مشروط ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل بھی فنانس بل کے ساتھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مشیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کے مطابق 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چھٹی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔
شوکت ترین کے مطابق پاکستان 12 جنوری سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پوری کریگا۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی فنانس بل میں 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتانا ہے آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ ترمیمی فنانس بل اسمبلی سے پاس کرانا ضروری ہے لہذا ترمیمی فنانس بل آرڈیننس سے نافذ نہیں ہو گا۔