طالبان

طالبان حکومت کا افغان الیکشن کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان

کابل(گلف آن لائن)افغانستان میں طالبان حکومت نے آزاد الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا ہے۔ماضی میں اسی الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی مغرب کی حمایت یافتہ سابق انتظامیہ کے دوران میں انتخابات منعقد ہوتے رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے ایک بیان میں کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی)اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کے وجود اور کام کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی ہے۔

اگر ہم نے کبھی ضرورت محسوس کی تو اسلامی امارت ان کمیشنوں کو بحال کردے گی۔بلال کریمی نے مزیدبتایا کہ حکام نے دوسرکاری محکموں یعنی وزارتِ امن اور پارلیمانی امور کی وزارت کو بھی تحلیل کردیا ہے۔طالبان نے سابق انتظامیہ میں خواتین کے امور کی وزارت کو پہلے ہی بند کردیا تھا اور اس کی جگہ امربالمعروف اورنہی عن المنکرکی نئی وزارت قائم کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں