اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ غریب عوام کو ”ریلیف پیکج”دینے کے دعویدار آئے دن ان پر مہنگائی کا بم گرائے جارہے ہیں ۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت بجلی کی قیمت میں 4.33 روپے اضافہ کر رہی ہے ،اس سے صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ غریب عوام کو ”ریلیف پیکج”دینے کے دعویدار آئے دن ان پر مہنگائی کا بم گراتے ہیں، کیا صارفین مہنگی ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں؟ ۔
انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار نے ایک سال بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافہ کیا ہے، ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 9 مرتبہ اضافہ کر کے عوام سے 600 ارب روپے سے زائد لوٹے گئے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں پہلے ہی ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد ہو گئی ہے،مہنگائی سے پریشان عوام مزید بوجھ نہ ڈالا جائے