کالجوں میں طلبا

کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ

کراچی(گلف آن لائن)سرکاری کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے محکمہ تعلیم سندھ نے احسن اقدام کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کالج اساتذہ کے ساتھ اب طلبہ کی بھی بائیومیٹرک حاضری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور کراچی کے 50 کالجز میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ کے 50 کالجوں میں بھی بائیومیٹرک مشینیں لگادی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹرجنزل کالجز،راشد حسین مہر نے بتایا کہ عنقریب سندھ کے 335سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک سسٹم فعال کرینگے، بائیومیٹرک کاکنٹرول سسٹم سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔راشدحسین مہر نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے تمام طلبہ کو پاس کردیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ ای گریڈ والوں کو بھی کالجوں میں داخلہ دیاگیا ہے، اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد داخلے دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں