اداکار بابر علی

اداکار بابر علی کی گلوکاری سجاد علی کو بھی پسند آگئی

لاہور (گلف آن لائن) معروف اداکار بابر علی کی گلوکاری کے سوشل میڈیا پر چرچے‘ گلوکار سجاد علی بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔بابر علی نے اپنے نئے پراجیکٹ کے سیٹ پر سجاد علی کا گانا راوی اپنی سریلی آواز میں گایا اور وہاں موجود تمام ہی لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔سجاد علی کا گانا راوی 2019 میں ریلیز کیا گیا ، اس گانے کو سجاد علی نے پردیسیوں کے نام کیا تھا۔

بابر علی نے گانا گاتے ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر موجود مداحوں نے انہیں کھل کر داد دی۔اصل داد بابر علی کو اس وقت ملی جب سجاد علی نے ان کا گانا اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا اور اس کی خوب تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں