ایرانی وزیر خارجہ

اچھا سمجھوتہ سب کے حق میں بہتر ہو گا‘ ایرانی وزیر خارجہ

تہران (گلف آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ ایران نے کہا ہے کہ اچھے سمجھوتے کا حصول ایران اور گروپ چار جمع ایک کے تمام فریقوں کے لئے ایک ممکن امر ہے‘مذاکرات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ‘اہم بات یہ ہے کہ مشترکہ متن ہمارے اختیار میں ہے‘مذاکراتی عمل مکمل توجہ سے جاری ہے اور مقابل فریق نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے اس مرحلے کو جاری رکھا تو اچھے سمجھوتے کا حصول ممکن ہے اور یہ سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔حسین امیر عبداللہیان نے میڈیا سے گفتگو میں گروپ چار جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے عمل کے بارے میں کہا کہ مذاکرات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ ایک مشترکہ متن ہمارے اختیار میں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی توجہ مکمل طور پر اس متن پر مرکوز ہے اور مقابل فریق بھی اس متن کے اندر بریکٹ میں موجود موضوعات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل مکمل توجہ کے ساتھ جاری ہے اور مقابل فریق نے اگر نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے اس مرحلے کو جاری رکھا تو اچھے سمجھوتے کا حصول ممکن ہے اور یہ سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔حسین امیر عبداللہیان نے تاکید کی کہ مذاکرات کے آئندہ مراحل میں مقابل فریق کی جانب سے نیک نیتی کے ساتھ اگر سنجیدگی کا بھی مشاہدہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں اور جلد ہی سمجھوتے کے حصول کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں