فیصل آباد

فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے نجی و سرکاری کالجز میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے اہم خبر

مکوآنہ (گلف آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے نجی وسرکاری کالجز کو معیار پر پورا اترے بغیر ہی چار سالہ بی ایس پروگرام کی این او سی جاری کرنے کا انکشاف ،ہائرایجوکیشن اور پنجاب ایچ ای سی کے کرایٹیریا کے مطابق بی ایس پروگرام شروع کرانے کے لئے متعلقہ سہولیات جو کہ ضروری ہیں ان کو ہونا بہت ضروری ہے۔تفصیلات کیمطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے نجی و سرکاری کالجز کو معیار پر پورا اتریبغیر ہی چار سالہ بی ایس پروگرام کی این او سی جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے،ہائرایجوکیشن نیکالجزکو4سالہ بی ایس پروگرام کے لئے این او سی جاری کئے گئے جن میں بے ضابطگیوں کی گئیں، اپ گریڈ کئے گئے 80فیصدکالجز میں ایم فل،پی ایچ ڈی کے لئیلیبز اورانفراسٹرکچرہی نہیں۔

ایم فل، پی ایچ ڈی فیکلٹی غائب اور نہ ہی بلڈنگ موجود ہے،جب وسائل ہی نہیں تھے تو این او سی کیسے جاری ہوئے؟ریگولر فیکلٹی نہ ہونے کے باجود ان کالجز کو این اوسی جاری کردیے گئے ہیں اور اس بات بھی اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ بی ایس اونر میں داخلے کرسکتے ہیں،محکمہ ہائرایجوکیشن نے اپنے ہی بنائے ہوئے ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیاں کیں ہیں اور ہائر ایجوکیشن کے جو ضابطے ہیں اس کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔جس کے تحت بی ایس اونر کی ڈگریاں مختلف نجی و سرکاری کالجز میں شروع کرائی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں