لاہور (گلف آن لائن) پنجاب میں کھاد کی قلت پر پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان صوبے بھر میں کھاد کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔کسانوں کو ایک بوری کھاد کیلئے گھنٹوں لائن میں کھڑے کیا جارہا ہے۔
کھاد کی قیمت میں 200گنا اضافہ کردیا گیا ہے،اس کے باوجود بھی کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی،نئے پاکسان میں کسان بری طرح پس گیا ہے۔زرعی آلات،زرعی ادویات،بجلی کا یونٹ اور کھادیں کسان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ قرار داد کے متن میں کہاگیاہے کہ حکومت کھاد کی قلت کا فی الفور نوٹس لے ۔کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔