وہاب ریاض

کامران کی غلط فہمی دور کر دی ہے، وہاب ریاض

کراچی (گلف آن لائن)پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پشاور زلمی میں بہت عزت ملتی ہے اس لیے چھوڑنے کا نہیں سوچا۔کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر کی لیگز کھیلی ہیں، وکٹیں لی ہیں، زلمی ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، زلمی کا مجھ پر یقین ہے، کبھی چھوڑنے کا سوچا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کامران اکمل پشاور زلمی کا حصہ ہیں ، معمولی غلط فہمی ہوگئی تھی جو دور کر دی ہے، فیملی میں ناراضی ہوتی ہے ، بچہ ناراض ہوجائے تو گھر چھوڑ کر نہیں جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں