ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلوکمی

کراچی(گلف آن لائن)ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 268روپے کمی کر دی گئی۔اب ایل پی جی گھریلو سلنڈر2390سے کم کر کے 2321اور کمرشل سلنڈر 9197روپے سے کم ہو کر8929 روپے ہوگیا۔ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5043روپے فی میٹرک ٹن کمی، 133476روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 128433روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔مارکیٹ میں ایل پی جی 207روپے فی کلو دستیاب رہے گی۔سردی کے آتے ہی قدرتی گیس کا شاٹ فال شروع ہوجاتا ہے۔ پاکستان کے بہت سے علاقوں میں قدرتی گیس کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کا انحصار صرف اور صرف ایل پی جی پر ہے۔

پولیس اور سرکاری آفسران کی بے جاہ مداخلت کی وجہ سے ایل پی جی کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت سے گزارش ہے کہ تمام ایل پی جی دوکانوں کو لائسنس دیئے جائیں۔ جب تک ایل پی جی کاروبار کے لیے مکمل طور پر قانون سازی نہیں ہو جاتی تب تک تمام ضلعی حکومتوں کو یہ حکم جاری کیا جائے کہ ایل پی جی کے کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے ایل پی جی سیفٹی نکات تشکیل دیئے جائیں ہم اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ کسی بھی شخص کو گیس نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں