عظمیٰ بخاری

بزدار صاحب 63فیصد لوگوں نے آ پ کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے ‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

لاہور( گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب سال بدل گیا لیکن آپ کی حرکتیں اور بیانات تبدیل نہیں ہوئے ،عثمان بزدار حسب روایت سال کے پہلے دن بھی اتنا ہی جھوٹ بول رہے تھے جتنا گزشتہ سال بولا،بزدار صاحب 63فیصد لوگوں نے آ پ کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو ساڑھے تین سال سے مسلسل ذلت،رسوائی اور نالائقی کے تمغے مل رہے ہیں،ووٹ کو عزت دو اسی دن رسوا ہو گیا تھا جب آ پ کی ریمورٹ کنڑول حکومت بنانے کیلئے (ن)لیگ کے مینڈیٹ پرڈاکا مارا گیا تھا،آپ صرف شہبازشریف لگ سکتے ہیں لیکن شہبازشریف بن نہیں سکتے ،یہ پنجاب کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ عثمان بزدار جیسا چابی والا کھلوناان پر مسلط کردیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ جس شخص کو فائلیں نہیں پڑھنی آتی وہ پنجاب کے 11کروڑ عوام کا وزیراعلی لگاہوا ہے ،پنجاب آج مہنگائی،غربت،بیروزگاری،آلودگی،بیڈ گورننس اور مس مینجمنٹ میں اول نمبر پر ہے ،پنجاب گندم،چاول،کپاس اورچینی میں خود کفیل صوبہ تھا یہ آج چاروں چیزیں غائب ہیں،پنجاب کی زراعت کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ و برباد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان آج کھاد کی ایک بوری کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہا ہے ،اس وقت سب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے کسان کھاد کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں،آئندہ موسم سرما میں پنجاب میں گندم اور چاول کے بڑے پیمانے پر بحران کا خدشہ ہے ،وفاق اور پنجاب حکومت پنجاب میں گندم اور چاول کے قحط کی ذمہ دار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں