وزیراعلی

بچت اورکفایت شعاری میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور( گلف آن لائن)بچت اورکفایت شعاری میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیراعلی آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی مثال قائم کر دی۔

وزیراعلی آفس کے مطابق شہباز شریف کے دور میں آفس کے مجموعی اخراجات 23 کروڑ 90 لاکھ روپے تھے جبکہ عثمان بزدار دور کے مالی سال 2020-21 میں مجموعی اخراجات 14کروڑ 30لاکھ روپے رہے، اس طرح وزیراعلی آفس کے اخراجات میں واضح کمی آئی۔وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعلی آفس سمیت پنجاب بھر میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کر دیا ہے، ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں