اسدعمر

کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ملک میں امیکرون کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں،

نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔سربراہ این سی او سی نے کہا کہ خاص طور پرکراچی میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یاد رکھیں کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں