الیکٹرک گاڑیوں

الیکٹرک گاڑیوں پر مزید ٹیکس، کیسے آگے بڑھے گا پاکستان؟

مکوآنہ (گلف آن لائن)حکومت کی جانب سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ تجویز کا مقصداہم زرمبادلہ کو بچانے کے لیے درآمدات کو محدود کرنا ہے۔حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد اور ہائبرڈ گاڑیوں پر 8.5 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ آف پاکستان عاصم ایاز نے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے پر حکومتی تجاویز کو مسترد کردیا گیا۔ عاصم ایاز کا کہنا تھا کہ حکومت کے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی صفر اور اقدامات غیر تسلی بخش ہیں۔ گاڑیوں پر عائد ٹیکس میں اضافے سے درآمدات میں کمی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں