برآمدات

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، مشیر تجارت

اسلام آباد(گلف آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25فیصد کا اضافہ ہوا ہے،ماہ دسمبر میں پاکستانی برآمدات میں 16.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبرمیں 2ارب 76کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کل برآمدات رہیں، گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کی تھیں،

رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2ارب 80کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25فیصد کا اضافہ ہوا، راں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں