ڈاکٹر شاہد صد یق

نیا سا ل عوام کیلئے خوشگوارتبدیلیوں کا سال ثابت ہوگا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نیا سا ل عوام کیلئے خوشگوارتبدیلیوں کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے فیصلے اپنی سیاست یا اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ریاست پاکستان اورعوام کیلئے ہیں، اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی ماضی کی طرح بری طرح ناکام ہوگا کیونکہ انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوںکی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے نیا پاکستان صحت کارڈ سے عام آدمی کو صحت کی سہولیات میسر آئیںگے عوام تندرست ہونگے توانہیں میٹرو بسیں،اورنج ٹرین ،سڑکیں سب کچھ اچھا لگے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پربھرپور توجہ دیکر ثمرات پسماندہ علاقوںتک منتقل کر رہی ہے اور یہی حقیقی تبدیلی ہے مہنگائی دنیا بھر کا ایشو ہے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں مہنگائی آج بھی کم ہے اس کے باوجود حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ محکمہ صحت میں 35ہزار سے زائد نوکریاں دی گئی ہیںاور دیگر شعبوںمیں نوکریاں دیکر نوجوانوں کو برسر روزگار بنایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں