اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے عمران خان کے ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعدادو شمارلیگی رہنما کو چیلنج دیدیا۔تفصیلات کیمطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے عمران خان کے 2017، 2018 اور 2019 کی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعداد و شمار لکھے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسے کہتے ہیں اقتدار کا جادو، عمران نیازی کے اِنکم ٹیکس میں وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں1 ہزار گنا اضافہ کیسے ہوا؟ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کونسے نئے ذرائع شامل ہوئے؟ فارن فنڈنگ کا جواب نہیں، تحائف کا جواب نہیں، اب آمدن کا بھی جواب نہیں آئے گا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے احسن اقبال کو ارسطو صاحب کہہ کر مخاطب کیا اور چیلنج دیا کہ وہ لائیو شو میں بات کریں تو عمران خان کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائیگا۔شہباز گِل نے کہا کہ ارسطوصاحب آ جائیں کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا اور اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔