جمشید اقبال چیمہ

قومی صحت کارڈ،احساس پروگرام کے منصوبے فلاحی ریاست کی جانب عملی پیشرفت ہیں’جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عالمی رجحان ہے لیکن حکومت عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے دن رات کوشاںہے اوراب قیمتیں بتدریج نیچے آرہی ہیں،قومی صحت کارڈ اوراحساس پروگرام کے منصوبے فلاحی ریاست کی جانب عملی پیشرفت ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل 228میں حلقے کے اکابرین ،پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم سمیت دیگر اشیاء درآمدکرتا ہے جو بالواسطہ مہنگائی میں اضافے کا سبب ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے اب تک عوام کو ہر ممکن حد تک عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچایا ہوا ہے ۔ حکومت اہل گھرانوںکے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی 30فیصد کم نرخوں پر فراہی کا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست کیلئے صرف منفی پراپیگنڈے پر انحصار کر رہی ہے لیکن عوام ان کے نرغے میںنہیں آئیں گے بلکہ مثبت کی بجائے منفی کردار ادا کرنے پر ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میںقیادت کی جنگ اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے واضح گروپ بندی ہے ،لندن اور رائے ونڈ والوں کا بیانیہ اپنی جماعت کے اندر فٹ بال بناہوا ہے اور اس کی درگت بنائی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے جن مشکلات میں پاکستان کی کشتی کو منجدھار سے نکالا ہے عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں