ارجن کپور

میرے خیال میں عمر کو دیکھنا اور رشتہ کو سیاق و سباق کے مطابق بنانا ایک احمقانہ سوچ کا عمل ہے، ارجن کپور

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ان کی اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی عمر میں 12 سال کے فرق کی وجہ سے ہونے والی تنقید کے بارے میں کْھل کر بات کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘سب سے پہلے، میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا ہی وہ ہے جو لوگوں کے تبصروں سے گزرتا ہے، ہم 90 فیصد منفی تبصروں کو دیکھتے بھی نہیں ہیں، اس لیے ٹرولنگ کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ سب جعلی ہے۔

ارجن کپور نے کہا کہ ‘یہ وہی لوگ ہیں جو جب مجھ سے ملیں گے تو میرے ساتھ سیلفی لینے کے لیے مر رہے ہوں گے، اس لیے ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتا ہوں وہ میرا اختیار ہے، اس کے علاوہ، آپ اس بارے میں پریشان نہیں ہو سکتے کہ کس کی عْمر کتنی ہے، لہٰذا ہمیں بس جینا چاہیے، جینے دو اور آگے بڑھنا چاہیے۔’اداکار نے مزید کہا کہ ‘میرے خیال میں عمر کو دیکھنا اور رشتہ کو سیاق و سباق کے مطابق بنانا ایک احمقانہ سوچ کا عمل ہے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں