مسرت چیمہ

ملک میں پنجے گاڑھنے والے مافیاز مزاحمت کررہے ہیں لیکن انہیں قانون کے دائرے میں لا یا جائیگا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے سن لیں پاکستان اور عمران خان انشااللہ ساتھ ساتھ چلیں گے لیکن کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ادوار میں عوام اور ملک کیلئے سوچنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کے بارے میں سوچا اور ان کے ذاتی کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنا پھینکنا ہوگا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور مافیاز کو بے نقاب کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں ، ملک میں پنجے گاڑھنے والے یہ عناصر مزاحمت کررہے ہیںلیکن انہیں بالآخر قانون کے دائرے میں لا یا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،وزیر اعظم عمران خان بے خوف لیڈر ہیں اور انہوںنے ہر کڑے وقت میں اپنے فیصلوں سے ثابت بھی کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں