آرامکو

آرامکو کا سعودی عرب میں ہائیڈروجن پر چلنے والی گاڑیوں کی تیاری پرغور

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب رواں ماہ جنوری میں اپنے تیسرے سعودی ایڈیشن میں داکار ڈیزرٹ ریلی کی میزبانی کرے گا۔ اس عالمی ریس کی کاروں میں ایک اہم تبدیلی نظر آرہی ہے، کیونکہ اس مقابلے میں پہلی بار ہائیڈروجن سے چلنے والا ٹرک داخل ہو رہا ہے۔ ایسے وقت میں سعودی آرامکو نے اس تکنیکی منظر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی آرامکو میں ٹیکنیکل سروسز کے سینئر نائب صدر احمد عبدالرحمن السعدی نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہائیڈروجن پر چلنے والی گاڑیوں کے تصور کو قریب لانے کے لیے ہمیں توانائی کے عالمی منظر نامے پر نظر ڈالنی چاہیے جو پہلے سے ہی عالمی توانائی کے نظاموں کی تبدیلی کے طور پر بڑی حد تک ٹیکنالوجی پر مرکوز ہو گیا۔ اس کے ذریعے ہائیڈروجن کم کاربن اور زیادہ پائیدار توانائی کے مکس کی طرف منتقلی میں کردار ادا کر سکتا ہے اور توانائی کی عالمی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں