سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کمی

کراچی(گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1809 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے کمی سے 1لاکھ26ہزار100اوردس گرام سونے کی قیمت43روپے کمی سے 1لاکھ8ہزار110 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی سے 1450 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں