نیئر حسین بخاری

نیئر حسین بخاری کا مری میں اموات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مری میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری حکومتی وسائل کو بروئے کار لاکر مشکل میں پھنسے شہریوں کی مدد کی جائے ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے مری اور گلیات میں سیاحوں کو درپیش مشکلات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ شدید برفباری کے علاقوں میں گاڑیوں اور لوگوں کی آمد و رفت کے حفاظتی بندوبست نہیں کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری حکومتی وسائل کو بروئے کار لاکر مشکل میں پھنسے شہریوں کی مدد کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ گلیات اور مری کے سیاحوں اور مقامی شہریوں کا گھروں میں محصور ہونا تشویشناک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں