سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ ،صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف درخواست غیر موثر، مسترد کردی گئی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے۔ منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر صدر کے علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے باوجود سندھ ہائیکورٹ میں کیسز کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ درخواست گزار بھی مسلسل غیر حاضر ہے۔ درخواست گزار نے صدر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں