آصف علی زر داری

عمران خان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے ، آصف علی زر داری

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری سے عدالت کے باہر صحافی نے سوال کیاکہ ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ انشا اللہ بہتر ہوگا۔

صحافی نے سوال کیاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ سابق صدر آصف علی زر داری نے جواب دیاکہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں تو چاہتا ہو کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے، یہ نا معقول ہے ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے اور اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کر دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا،

اپنا تبصرہ بھیجیں