شیخ رشید

ملک میں کوئی ایمرجنسی نہیں لگ رہی،شیخ رشید

راولپنڈی (گلف آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بطور وزیر داخلہ مجھے ملک میں کسی ایمرجنسی کے لگنے کی اطلاعات نہیں، شہباز شریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں ، عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے، چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، اپوزیشن شکست کھائے گی، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہوگی، عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کے25ممبر کم ہونگے، اپریل کے بعد صورت حال میں بہتری آئے گی،

23 مارچ کو جے 10سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے،ا س کے بعد بھارت کے سینے پر مونگ دلی جائے گی،مری کی صورت حال کو خود مانیٹر نہ کرتا تو 30 سے 40 لوگ مرجانے تھے، میں نے مری جاکر وزیراعظم کی منظوری سے فوج رینجرز کو بلا کر مری میں استعمال کیا، آئی ایم ایف میں 23 ویں دفعہ گئے ہر دفعہ آئی ایم ایف سخت ہوتا ہے، ان کی سختی اس لیے ہوئی کہ خزانے پر بوجھ زیادہ ہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کے25ممبر کم ہونگے، جب کہ اپریل کے بعد صورت حال میں بہتری آئے گی، ہم اچھا بجٹ دینگے، اپریل کے بعد حالات ٹھیک ہوجائیں گے، بلدیاتی انتخابات ہوں گے اس کے بعد عام انتخابات بھی ہوں گے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ ڈیل سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہوگی۔ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاوس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

جو لوگ بیمار ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں، حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں۔ شہباز شریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے، کچھ نہیں ہوگا۔ 23 مارچ کو پریڈ میں آپ کے جلوسوں سے زیادہ لوگ ہونگے، پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نئے طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو جے 10سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔ جس کے بعد بھارت کے سینے پر مونگ دلی جائے گی۔ مری واقعہ پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ مری کی صورت حال کو خود مانیٹر نہ کرتا تو 30 سے 40 لوگ مرجانے تھے۔ کوئی چیز اپنی جگہ پر نہیں تھی، رینجرز نے گاڑیوں کے داخلے کو فوری روکا۔ اپنی فورسز کو مری میں استعمال کرکے مزید ہلاکتوں سے بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے یہ کام مجھ سے لیا اور میں نے مری جاکر وزیراعظم کی منظوری سے فوج رینجرز کو بلا کر مری میں استعمال کیا، 23 افراد کی اموات بڑا واقعہ ہے، مری میں اب صوبائی معاملہ ہے۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن شکست کھائے گی،حکومت5سال پورے کرے گی، عمران خان کہہ چکے ہیں 2،3مہینے اہم ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں جو طیاروں میں بیٹھ کر پارٹی رہنماوں کے ساتھ چھانگا مانگا یا مری چلے جائیں، ہم پنڈی والے ہیں، یہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ فون کالز پر فنانس بل پاس ہوا تو انہیں انتظار کرنا چاہیئے۔

انتظامیہ ناقص کارکردگی پر انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی میں کچھ افراد ہیں جو روڑے اٹکاتے ہیں، انہیں بھی دیکھ لیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف میں 23 ویں دفعہ گئے ہر دفعہ آئی ایم ایف سخت ہوتا ہے، ان کی سختی اس لیے ہوئی کہ خزانے پر بوجھ زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں