فلسطین

فلسطین کا مشرقی بیت المقدس میں گھروں سے بے دخلی پر اسرائیل کو انتباہ

رم اللہ(گلف آن لائن)فلسطین نے اسرائیل کو مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے اقدامات کیخلاف انتباہ کیا ہے۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی اور انسانی قانون کے منافی ہیں صدر محمود عباس نے ایک پریس اعلان میں کہا کہ شیخ جراح محلے میں صالحیہ خاندان کو ان کے گھر سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوششیں جبری بے دخلی کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بے دخلی کیلئے طاقت کا استعمال اور ہزاروں آبادکار یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری سے فلسطینی علاقوں میں کشیدگی بڑھے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ انخلا مشرقی بیت المقدس میں درجنوں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے جبری بے گھر کرنے کے عمل کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔محمود عباس نے فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور اسرائیل کی جانب سے قبضے کی پالیسیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں