انٹر بینک

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.20روپے سے بڑھ کر176.40روپے اور قیمت فروخت 176.30روپے سے بڑھ کر176.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 177.20روپے سے بڑھ کر177.30روپے اور قیمت فروخت177.70روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا ۔اور یورو کی قیمت خرید 198.30روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت200.80روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت241روپے سے بڑھ کر241.50روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں