اسلام آباد (گلف آن لائن) سینٹ میں وزارت سمندرپارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات پیش کردیں ۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان پوچھا گیاکہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور حکومت کتنے پاکستانی نوکریوں کیلئے باہر گئے؟
جس کا جواب دیتے ہوئے بتایاگیاکہ بیرون ملک سے پاکستان میں نوکریوں کیلئے آنے کی بجائے 11لاکھ 39 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔اجلاس کے دور ان وزارت سمندرپارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ تحریر ی جواب میں بتایاگیا کہ یو اے ای میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے،اومان میں 77ہزار سے زاحد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے،قطر میں 64 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔
وزارت سمندر پارپاکستانیز کے مطابق بحرین میں 19 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے بتایاکہ ملائشیا میں 13 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے بتایاکہ عراق میں 6ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ چائنہ میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ یو کے میں بھی 2 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ یو ایس اے میں 1 ہزار سے زائدپاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہاکہ ترکی میں 288 پاکستانی ملازمت کیلئے ملک سے گئے۔