نئی دہلی(گلف آن لائن)بھارت کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ چین اور بھارت کی مشترکہ سرحد کے قریب سے لاپتا ہونے والے 17 سالہ ہندوستانی نوجوان کو چینی فوج نے پکڑ لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکانٹ پر جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فوج نے اپنے چینی ہم منصب سے نوجوان میرام تروم کو تلاش اور اس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا ۔
ایک علیحدہ ٹوئٹ میں شمال مشرقی بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے رکن اسمبلی تاپیر گا نے کہا کہ نوجوان کو مبینہ طور پر منگل کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس کا ایک دوست فرار ہو گیا تھا اور اس نے بھارتی حکام کو مطلع کیا۔چینی وزارت خارجہ سے تبصرے کے لیے فوری طور پر رابطہ نہیں کیا جا سکا۔