سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

عمرانی وائرس،کورونا وائرس،اومی کرون اور ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے’سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

لاہور( گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ قوم چار سالوں سے عمران نیازی اور عثمان بزدار کے فوٹو سیشن ہی دیکھ رہی ہے ،عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے بنارسی ٹھگ رکھ لینا چاہیے ،عمران حکومت وہ وائرس ہے جو ملک اور معیشت کو لگ چکا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمرانی وائرس،کورونا وائرس،اومی کرون اور ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے،عمرانی وائرس نے قومی خزانے کو بھی دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے ،اس وائرس نے زکو ة اور کورونا فنڈ بھی کھالیا ہے ،کٹھ پتلی سرکار چار سال سے کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے ،عمران خان اسکی فیملی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی چندہ کھانے کی لت لگ گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اس وقت سیاسی یتیموں اور نابالغ مہروں کا قبضہ ہے ،پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ اب عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،چند ہفتے قبل سے فسادی ٹولہ پی ڈی ایم کے مارچ سے خوفزدہ ہے،اب ان کی چیخیں نکل رہی ہیں،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی ہوگا اور مارچ سے قبل حکومت کا مارچ بھی نکالیں گے ،مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں