راجہ بشارت

انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، راجہ بشارت

لاہور (گلف آن لائن ) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ راجہ بشارت سے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل پیس لیڈرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں راجہ بشارت نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر 85 سال بعد پہلی بار جیل اصلاحات کی گئیں ، ہر قیدی کو میٹرس،کمبل اور بیرکوں میں گرم پانی کی سہولت فراہم کی گئی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ گرمیوں میں پنکھے کی سہولت لازمی قرار کر دی گئی ہے اور کئی جیلوں میں ائیر کولر لگائے گئے ہیں ، قیدیوں اور حوالاتیوں کی تعداد جیلوں کی گنجائش سے مطابقت نہیں رکھتی۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کئی قیدی معمولی جرمانہ ادا نہ کرنے پر اسیر رہتے ہیں ، صاحب ثروت افراد کے تعاون سے جرمانے کی ادائیگی کر رہے ہیں ، وزیراعلی کی طرف سے تین چار مواقعوں پر سزاں میں معافی بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد میں سے حصہ دینے کیلئے قانون سازی کی گئی ، پنجاب میں خاتون محتسب کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں